Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید

Now Reading:

افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید

افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ خارجی گروہوں کی جانب سے 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، جس کا پاک فوج نے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 200 سے زائد جنگجو اور دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے متعدد کیمپ، چوکیاں اور تربیتی مراکز تباہ کر دیے گئے، اس دوران پاکستان کے 23 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 29 اہلکار زخمی ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں دہشت گرد گروہوں کی سہولت کاری اور ان کے مذموم مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئیں۔

پاک فوج کا فیصلہ کن جواب

افواجِ پاکستان نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور حملہ آوروں کو سرحد سے پیچھے دھکیل دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران پاک فوج نے طالبان فورسز اور ان کے منسلک خارجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ کارروائی میں افغان سرزمین پر موجود متعدد فوجی چوکیوں، کیمپس اور تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے افغان طالبان کے 21 ٹھکانے عارضی طور پر اپنے کنٹرول میں لے کر دہشت گردی کے کئی مراکز تباہ کر دیے۔ کارروائیوں میں 200 سے زائد طالبان اور دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ طالبان کے انفراسٹرکچر کو سرحدی پٹی میں وسیع نقصان پہنچا۔

پاکستانی افواج کی قربانیاں

دشمن کی جانب سے کیے گئے حملوں کے دوران 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ 29 اہلکار زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران عام شہریوں کے تحفظ اور کولیٹرل ڈیمیج سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا بیان سامنے آگیا

طالبان حکومت کو خبردار

Advertisement

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرے، بصورتِ دیگر پاکستان اپنے دفاع کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

ترجمان کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی اور بھارت کے ساتھ ملی بھگت سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان وزیر خارجہ کے حالیہ بھارت دورے کے دوران کی جانے والی اشتعال انگیز کارروائی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دی جا رہی ہے۔

پاکستان نے کابل انتظامیہ سے فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات کا مستقل خاتمہ کیا جا سکے۔

پاکستانی حکام کے مطابق ملک کی سالمیت اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم دہشت گردی یا جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement

ترجمان کے مطابق طالبان حکومت اور بھارت کی جانب سے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ پاکستان اپنے عوام اور سرحدی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر