شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام نے کراچی میں ای چالان کے دوسرے روز کے 24 گھنٹے کی رپورٹ تیار کر لی ہے جس کے مطابق 4 ہزار 301 شہریوں کے چالان کیےگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 2 ہزار 290 چالان سیٹ بیلٹ نا پہننے پر کیے گئے، جبکہ تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر 845، بغیر ہیلمٹ 655 چالان کیے گئے، اسی طرح لال سگنل جمپ کرنے پر306، موبائل فون استعمال پر162 چالان کیےگئے۔
غیرقانونی پارکنگ پر 15، ون وے اسٹریٹ پر رانگ وے آنے پر16چالان ہوئے، اوور لوڈنگ پر4، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر6، رانگ وے آنے پر 33 اور کالے شیشے پر30 چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے ای چالاننگ سسٹم باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیا ہے، گزشتہ روز پہلا دن تھاجب سسٹم کو مکمل طور پر24گھنٹے چلایا گیا، جبکہ دوسرے روز 24 گھنٹوں میں ڈھائی کروڑ سے زائد کا چالان ہوچکا ہے۔
حکام کے مطابق سسٹم کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر20 ہزار کا چالان ہوگا، تمام شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے مزید کہا کہ تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے، 60 اسپیڈ سے زیادہ چلانے پر اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
