Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے

Now Reading:

عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے

وفاقی وزیرِ صحت جناب سید مصطفیٰ کمال عالمی ادارۂ صحت (WHO) کی  72ویں ریجنل کمیٹی برائے مشرقی بحیرۂ روم کی میٹنگ میں شرکت کے لیے آج قاہرہ، مصر پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد بھی موجود ہے۔

یہ اہم اجلاس مشرقی بحیرۂ روم خطے کے ممالک کے مابین صحت عامہ سے متعلق پالیسیوں، تعاون اور درپیش چیلنجز پر غور و خوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اجلاس میں رکن ممالک کی جانب سے صحت سے متعلق اقدامات، اصلاحات اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Advertisement

دورے کے دوران وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال آج سعودی عرب کے وزیرِ صحت سے ایک اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں دو طرفہ تعاون، صحت کے جاری و مجوزہ منصوبوں اور علاقائی سطح پر مربوط اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ مل کر صحت عامہ کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، اور اس اجلاس میں شرکت اس عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر