
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے کورکی میں پرامن لوگوں پر حملہ کیا، کور کی میں مقامی قبائل اورفتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے بہادر عوام فتنہ الہندوستان کے سامنے آہنی دیواربن گئے، مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، زکلی آدم زئی کور کی خواتین نے قرآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا، تاہم دہشتگردوں کی جانب سے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا، دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے۔
کورکی کے مقامی قبائل نے عہد کیا ہےکہ وہ اپنےپرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، جبکہ بلوچستان کے بہادرعوام پرفتنہ الہندوستان کا اصل چہرہ عیاں ہو چکا ہے۔
خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے واضح ہے کہ فتنہ الہندوستان کا اسلام اور بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News