
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جسٹس (ر) محمد جنید غفار کو کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین تعینات کر دیا۔
جسٹس جنید غفار سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں، کے تقرر سے ٹربیونل کی کارکردگی میں مزید بہتری کی توقع ہے جبکہ کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے دیگر دو ممبران میں ڈاکٹر فیض الہیٰ میمن اور عاصم اکرم شامل ہیں۔
کمپٹیشن ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس (ر) سجاد علی شاہ 13 اگست 2025 کو ریٹائر ہو گئے تھے، انہوں نے اپنے دور میں زیر التواء مقدمات میں 50 فیصد کمی کی۔
تاہم، کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل، سی سی پی کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News