Advertisement
Advertisement
Advertisement

فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی

Now Reading:

فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی
فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 18 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی

فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی ہوگئے۔

فورسز نے بلوچستان کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن  کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن منگل کی درمیانی رات کو شروع ہوا۔

مشترکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کوغزہ بندکے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی ایک تشکیل کے بارے میں مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں۔

ذرائع نے بتایاکہ یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی۔ اس کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا جو مبینہ طور پر بھارتی حمایت حاصل کر رہی تھیں۔

آپریشن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) پاکستان آرمی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ ٹیمیں شریک تھیں۔

Advertisement

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا تو دہشتگردوں نے شدید مزاحمت کی۔ اور فائرنگ کا آغاز کر دیا۔

تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔

ان میں سے کئی کی شناخت بعد میں ہوئی جو ماضی کے متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں کے جسموں کو ابتدائی طور پر آپریشن سائٹ سے منتقل کر دیا گیا۔ ان کے خون کے نمونوں اور فنگر پرنٹس کو مزید تحقیقات کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکاروں کو گولیاں لگیں جنہیں فوری طور پر کوئٹہ کے ایک فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ فورسز کے آپریشن کے دوران کوئی شہری متاثر نہ ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا تھا۔؎

Advertisement

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں AK-47 رائفلیں، گرنیڈز، راکٹ لانچرز، بھاری مشین گنز اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مواد مختلف حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہونے والا تھا۔ برآمد شدہ سامان کو فوراً ضبط کر لیا گیا اور اس کی تفصیلی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب فورسزنے ضلع ژوب اور ضلع شیرانی کے علاقوں میں ان ٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ  کے تبادلے میں  فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر