Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا

Now Reading:

پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا

مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 71 بر آمدی شعبوں میں سے 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی جس سے تجارتی خسارہ 9.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر برآمدات 3.88 فیصد کمی کے ساتھ 7.6 ارب ڈالر رہیں، جبکہ اسی عرصہ میں درآمدات 13.9 فیصد اضافے سے 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیولری، فرنیچر، کارپٹ، کیمیکلز و فارماسیوٹیکل مصنوعات، پلاسٹک مٹیریل، چاول، سبزیاں، تمباکو، بیجوں کے تیل، کاٹن کپڑے ، کروڈ پٹرولیم مصنوعات، ٹرانسپورٹ آلات اور دستکاری سمیت متعدد صنعتی شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خوراک کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، چاول کی برآمدات میں 42 فیصد، باسمتی چاول میں 43.6 فیصد، سبزیوں کی برآمدات میں 41 فیصد، تمباکو کی برآمدات میں 48 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی چاولوں کی برآمدات میں درپیش مسائل ملکی بدنامی کا باعث بننے لگے

Advertisement

چینی کی برآمدات پہلی سہ ماہی میں مکمل طور پر بند رہیں، جبکہ میوہ جات، مغز جات اور تیل دار بیجوں کی برآمدات 68 فیصد کم ہوئیں، اس کے علاوہ  کارپٹ اور لیدر برآمدات میں بھی بالترتیب 13 اور 4 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مچھلی اور اس سے تیار مصنوعات کی برآمدات میں 28 فیصد، پھلوں کی برآمدات میں 17 فیصد، جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں مجموعی طور پر 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح نٹ ویئر، کاٹن کلاتھ اور تولیے کی برآمدات میں بالترتیب 12 اور 7 فیصد، تیار ملبوسات کی برآمدات میں 6 فیصد اور خیموں میں 38 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران خام کپاس کی برآمدات صفر رہیں، جبکہ سیمنٹ برآمدات میں 52 فیصد، کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ہوا ریکاڈ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر