Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، 6 دہشتگرد ہلاک، 7 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول رتہ کلاچی پر فتنۃ الخوارج کا بڑا حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک اور سات پولیس جوان شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب اس وقت پیش آیا  جب دہشت گردوں نے بارود سے بھرے ٹرک کو ٹرننگ اسکول کے گیٹ سے ٹکرانے کی کوشش کی، جس سے دیوار منہدم ہوگئی اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔بعد ازاں مختلف یونیفارم پہنے دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوگئے اوراندھا دھند فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کردیا۔

پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد اور آر پی او سید اشفاق انور بھی موقع پر موجود رہے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر 5 گھنٹے طویل آپریشن کیا، 6 خوارج جہنم واصل کیے اور ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکش جیکٹس، بارودی مواد، اسلحہ ایمونیشن برآمد کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ میجر شہید، 7 دہشتگرد ہلاک

یہ بھی بتایا گیا کہ 7 زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، ٹریننگ سینٹر میں موجود تمام زیر تربیت ریکروٹس بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے۔

ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق ٹریننگ اسکول میں ٹرینی اور اساتذہ و اسٹاف سمیت 200 کے قریب افراد موجود تھے۔

انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ اعلاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، سرچ اینڈ کلین آپریشن جاری ہے، آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے شہید جوانوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسروں و جوانوں کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر