
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس او کا ایک جہاز 15 دن کے انڈر ٹیکنگ پر کلیئر کردیا گیا ہے، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا۔
پی ایس او کا جہاز کلیئر ہونے کےبعد دیگر آئل کمپنیز کے جہاز بھی پندرہ دن کے لیے بغیر بینک گارنٹی کلیئر ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
بینک گارنٹی پر 15 دن کے لیے درامدی فیول کی کلئیرنس کی عارضی اجازت مل گئی، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100 فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریزاں ہیں، بینک گارنٹی کی صورت میں کمپینوں کا کیش فلو بری طرح متاثر ہوگا، اور عوام پر اس کا بوجھ کم سے کم تین روپے فی لیٹر تک پڑے گا۔
دوسری جانب سندھ کے ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیر کو بینک گارنٹی جمع کرانے کے لیے دوسرا ہنگامی خط بھی لکھ دیا، جس میں پیٹرولیم کمپنیوں کو انڈرٹیکنگ کے بجائے بینک گارنٹی (BGs) جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط کے مطابق مطلوبہ بینک گارنٹی جمع کرانے کے بعد کمپنیوں کے کیسز پر کارروائی کی جائے گی، جبکہ بینک گارنٹی جمع نہ کرانے پر ایندھن کی فراہمی میں کسی بھی تعطل کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News