Advertisement
Advertisement
Advertisement

فتنۂ خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات جاری، پاک فوج ہر دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

فتنۂ خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات جاری، پاک فوج ہر دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
فتنۂ خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات جاری، پاک فوج ہر دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج  ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹنینٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا، جہاں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست میں حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement

اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو، قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

طلبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے، جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے جس سے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا کے پی ضمنی الیکشن کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان
22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش؛ پاکستان کے صحت کے نظام میں جدت کی نئی جہت
لاہور اور کراچی کی فضا کتنی آلودہ، ایئر کوالٹی انڈیکس نے فہرست جاری کردی
آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
انسداد دہشت گردی کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد حافظ گل بہادرساتھیوں سمیت ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر