
پنجاب میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور اور ملتان نے فرسٹ ایئر امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور
لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ون کے نتائج کا اعلان سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر کی موجودگی میں کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے کیا۔
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ون میں 1 لاکھ 75 ہزار 950 امیدواران نے شرکت کی، جس میں 1لاکھ 53 ہزار 526 ریگولر جبکہ 22 ہزار 424 پرائیویٹ امیدواران شامل ہیں۔
72ہزار 690 طلبہ جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار 260 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا، جبکہ 1لاکھ 8 ہزار 269 سائنس اور 67 ہزار 681 آرٹس کے امیدواران نے امتحان دیا ہے۔
امتحان میں 92 ہزار 541 امیدوران کامیاب قرار پائے ہیں، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2025 پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 53.77 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
ملتان
دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے بھی فرسٹ ایئر امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم شہزاد قریشی اور کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے رزلٹ آن لائن جاری کر دیے ہیں، طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ اور بذریعہ ایس ایم ایس رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں۔
فرسٹ ایئر میں پاس ہونے والے طلباء کی شرح 57 عشاریہ 46 فیصد رہی ، امتحانات میں 74 ہزار 329 امیدواروں نے شرکت کی، جبکہ 42 ہزار 730 پاس ہوئے۔
فرسٹ ایئر میں کل 76 ہزار 44 طلبہ نے داخلہ لیا ، تاہم امتحانات میں 42 ہزار طالبات، 33 ہزار 553 طلباء نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News