Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

Now Reading:

افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا
افغان جارحیت کا بھرپور جواب؛ پاکستانی فورسز نے 19 افغان پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے جوابی آپریشن کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، تاہم کارروائی کے دوران ان تمام مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی رات گئے سے جاری رہی، جس میں متعدد افغان پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور دشمن کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

زیرِ قبضہ پوسٹوں پر آگ اور تباہی کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ کئی افغان فوجی اور عسکریت پسند اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق بھاری نقصان کے باعث کئی افغان اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ متعدد چوکیوں کو مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور صرف ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر