Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید

Now Reading:

ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید
ہنگو میں دھماکہ، ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار شہید

ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور دو دیگر پولیس اہلکار شہید ہوگئے جب کہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق غلمینہ کے علاقے میں شدت پسندوں نے پہلے پولیس چوکی کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم جب ایس پی اسد زبیر اور ان کی ٹیم جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے روانہ ہوئی تو دارابان کے مقام پر ان کی گاڑی کو دوسرا بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔

شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

ڈی ایس پی خانزیب محمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی اسد زبیر اور دو کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا۔

Advertisement

دھماکے کے بعد علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی مذمت اور خراجِ عقیدت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ایس پی اسد زبیر اور دیگر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی اسد زبیر اور ان کے ساتھیوں نے وطنِ عزیز کے لیے شہادت کا اعلیٰ ترین درجہ حاصل کیا، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

ان کا کہنا تھا ’’ہم شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے‘‘۔

Advertisement

دہشت گردی کے خلاف عزم کا اعادہ

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ فخر سے یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے واضح کیا ’’ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ انڈسٹری میں پسِ پردہ خدمات انجام دینے والے محنت کشوں کو پہلی بار ایوارڈز سے نواز دیا گیا
پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق
علاقائی تجارتی راہداریوں سے معاشی انقلاب برپا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر