
ماسکو فارمیٹ اجلاس میں آزاداورپرامن افغانستان کے قیام کی حمایت کااعادہ کیاگیاہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دو طرفہ و کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اجلاس نے خطے میں امن کیلئے بیرونی فوجی ڈھانچے کے قیام کو ناقابل قبول قرار دیا۔ شرکا نے افغان سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی۔اجلاس میں پاکستان،افغانستان،بھارت،ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔
بیلاروس کے وفد نے بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی۔افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی پہلی بار بطور رکن اجلاس میں شریک ہوئے۔
شرکا نے زراعت، صحت اور غربت کے خاتمے اور آفات سے نمٹنے کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کی علاقائی روابط کے نظام میں فعال شمولیت کی حمایت کی گئی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News