Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل

Now Reading:

شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے چھ خوارجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کے ایک جوان شہید اور چھ زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خوارج نے بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور دیوار کا کچھ حصہ منہدم ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی دوران پانچ مزید خوارجی کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیمپ کے باہر ہی جہنم واصل کردیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کے بھیجے گئے 108 خوارجیوں کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک کیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تازہ واقعے میں حملے کے بعد پوسٹ کی چھت گرنے سے ایک اہلکار شہید اور چھ زخمی بھی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت آخری خوارجی کے خاتمے تک افواجِ پاکستان اور سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے ملک کے دفاع کے لیے ڈٹی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
پاکستان نے افغانستان میں موجود گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی واصل جہنم کر دیے
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر