Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری

Now Reading:

پنجاب بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری
پنجاب بار کونسل کا 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری

پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔

پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا، میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پنجاب بار کونسل کا کہنا ہے کہ اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا، آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کے لیے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں بتایا گیا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی عدالتی اصلاحات اور آئینی معاملات کے بروقت حل کے لیے سنجیدگی ظاہر کرتی ہے، دستوری عدالت کے قیام سے آئینی مقدمات کی بروقت سماعت اور عدالتی بوجھ میں واضح کمی آئے گی۔

پنجاب بار کونسل کے مطابق سیاسی مفادات کے لیے غلط فہمیاں پھیلانا اور آئینی اقدام کی راہ میں رکاوٹ بننا غیر مناسب ہے، ترمیم کا اہم فیصلہ تمام شہریوں کو انصاف کی بہتر فراہمی یقینی بنائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
صدرِ مملکت نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی بل 2025 منظوری دے دی
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر