Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کا اجلاس جاری، 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کیلئے موصول

Now Reading:

سینیٹ کا اجلاس جاری، 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کیلئے موصول
سینیٹ کا اجلاس جاری، 27 ویں ترمیم کا نیا مسودہ منظوری کیلئے موصول

اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے لیے ایوان بالا کا اجلاس جاری ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ کو موصول ہو گیا ہے، جس میں 56 نکات شامل ہیں، تاہم سینیٹ میں یہ بل 8 شقوں کے لیے پیش کیا جائے گا۔

27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 255، آرٹیکل 214، آرٹیکل 168 کی شق دو اور آرٹیکل 42 میں ترامیم کو قومی اسمبلی نے حذف کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ آرٹیکل 6 کی شق 2اے اور آرٹیکل 10 کی شق 2اے میں نئی ترامیم کی گئی ہیں جبکہ آرٹیکل 176 اور 260 میں اضافی ترامیم کی گئی ہیں۔ ان ترامیم میں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کی وضاحت بھی شامل ہے اور وفاقی آئینی عدالت کو آرٹیکل 6 کی شق 2اے میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement

قومی اسمبلی کی طرف سے سینیٹ کو بھیجی جانے والی ترامیم میں سے 4 ترامیم حذف اور 3 میں اضافی ترامیم کی گئی ہیں، جن کی سینیٹ سے منظوری متوقع ہے۔

ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے تک چیف جسٹس پاکستان کہلائیں گے جبکہ اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو تفویض کیا جائے گا۔

ادھر وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج طلب کیا گیا ہے، جس میں آئینی ترامیم کے تحت قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی۔

گزشتہ روز 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے منظور کی گئی، جس کے لیے حکومت کے پاس 234 ارکان موجود تھے جبکہ جے یو آئی ف نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس کھول دیا گیا
سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی کی طبیعت ناساز
سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی
پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
ایوان نے آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کیا؛ وزیر اعظم ارکان پارلیمنٹ کے شکر گزار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر