صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف یوم شہدائےجموں پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری
پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا
صدرمملکت آصف علی زرداری یوم شہدائے جموں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر1947 کاسانحہ جموں برصغیر کی تاریخ کابدترین انسانی المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 نومبر 1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا، ڈوگرہ فوج، آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں دو لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انصاف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور ہوئے، جموں کا قتلِ عام جدید تاریخ کے سیاہ ترین ابواب میں سے ایک ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کو وہ توجہ نہیں دی جس کی وہ مستحق تھی، کشمیری عوام کی قربانیاں جموں و کشمیر کی نامکمل داستان کی یاد دہانی ہیں۔
صدرمملکت نے کہا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی آبادیاتی تبدیلی کے خطرناک منصوبے کا حصہ ہے، بھارتی اقدامات جنیوا کنونشنز کی خلاف ورزی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا IIOJK دنیا کے سب سے زیادہ عسکری علاقوں میں شامل ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے، پاکستان جموں کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔
صدرمملکت نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ہم کشمیری عوام کے انصاف، وقار اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم اِستحصال پر خصوصی پیغام
وزیراعظم شہبازشریف
یہ دن کشمیریوں کی بہادری اور جدوجہد کےلیے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے شہدائےجموں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کاسیاہ دن ہے، یہ دن کشمیریوں کےذہن پر8 دہائیوں بعدبھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرسال کشمیری یہ دن کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کےطورپرمناتےہیں، یہ دن کشمیریوں کی بہادری اورجدوجہدکےلیےغیرمتزلزل عزم کامظہرہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اورشدت پسندوں نے 2 لاکھ37 ہزار کشمیریوں پرتشدد، نسل کشی کی، جموں وکشمیرکی آبادیاتی اورمذہبی اکثریت کواقلیت میں بدلنےکی کوشش کی گئی، بھارت کے غیرقانونی حربےآج تک جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کےاقدامات اسی سلسلےکی ایک کڑی ہیں، بھارت کشمیریوں پرناجائزقبضےکوقائم رکھےہوئےہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورعالمی قوانین پامال کررہاہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، عالمی محاذپرمسئلہ کشمیر اجاگرکرتےرہیں گے، کشمیریوں کےلیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
