Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف سے اردان کے بادشاہ کی ملاقات، غزہ سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

Now Reading:

شہبازشریف سے اردان کے بادشاہ کی ملاقات، غزہ سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق
شہبازشریف سے اردان کے بادشاہ کی ملاقات، غزہ سے متعلق اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹنے پر اتفاق

وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔

دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیاگیا۔

ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان اور اردن کے درمیان پائیدار دوستی کے ثبوت کے طور پر اجاگر کیا۔

Advertisement

شاہ عبداللہ دوم نے غزہ تنازع کے ساتھ ساتھ جنگ کے بعد غزہ میں استحکام اور انسانی ہمدردی کی کوششوں میں اردن کے کردار کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی، امن کے اقدامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

فلسطین کے معاملے پر دونوں رہنماؤں نے جنگ کے بعد غزہ کے حوالے سے  پاکستان اور اردن کے اصولی مؤقف بشمول غزہ سے فلسطینیوں کی کسی بھی نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی سمجھوتے سے گریز کو تسلیم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے شرم الشیخ میں دستخط ہوئے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے 8 عرب اسلامی ممالک، جو امریکا کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی پر کام کر رہے ہیں، کے درمیان روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کے پڑوس بالخصوص افغانستان اور بھارت میں ہونے والی حالیہ پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران گرمجوشی سے مہمان نوازی پر پاکستانی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ تقریب میں دونوں رہنماؤں نے شرکت کی۔

میڈیا، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب
صدرِ مملکت نے آرمی، ائیرفورس، نیوی ترمیمی بل 2025 منظوری دے دی
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست، ملکی دفاع کی اہمیت پر گفتگو
بانی پی ٹی آئی کے دور میں بشریٰ بی بی اہم سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں، برطانوی جریدہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر