Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری

Now Reading:

شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری

شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کے بعد پانچویں روز بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا سلسلہ جاری ہے اور مزید  4136 الیکٹرانک چالان جاری کیے گئے ہیں۔

 سب سے زیادہ 2737 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، جبکہ ہیلمٹ نہ پہننے پر 812، اوور اسپیڈنگ پر 116، اور سرخ بتی کا اشارہ توڑنے پر169 چالان جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے

اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 157، ٹنٹڈ گلاسز پر56، نو پارکنک پر 24، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 20 چالان کیے گئے۔

مسافروں کو چھت پر بٹھانے پر20، لین لائن کے استعمال پر 15، رانگ وے پر 8، بے جا لوڈ اور اوور لوڈنگ پر 11 ای چالان جاری کیے گئے، تاہم ٹیکس کی عدم ادائیگی اور فینسی نمبر پلیٹس پر ایک بھی ای چالان جاری نہیں ہوا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ پانچ روز میں 22 ہزار 869 ای چالان کردیے گئے۔

ان میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 13 ہزار 366، ہیلمیٹ نہ پہننے پر 4 ہزار 823، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 733 اور ون وے کی خلاف ورزی پر 89 چالان ہوئے۔

اسی طرح تیزرفتاری کا مظاہرہ کرنے پر 2142، ریڈلائن کراس کرنے پر 824، لائن سے ہٹ کر گاڑی چلانے پر 20، اوورلوڈنگ پر 18،کالےشیشوں پر 50، غلط پارکنگ پر 20 ای چالان کردیے گئے۔

گزشتہ پانچ روز کے دوران نوپارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنے پر 43، اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر 60 ،لین لائن کی خلاف ورزی پر 65، بس کی چھت پر بیٹھنے پر 38 ای چالان کیے گئے۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ای چالاننگ سسٹم باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیا ہے، سسٹم کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ کا کہنا ہے کہ بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانےپر20 ہزار کا چالان ہوگا، تمام شہری اپنےڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں۔

Advertisement

پیرمحمد شاہ نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں، تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے،  60 اسپیڈ سے زیادہ چلانے پر اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر