اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کی کارروائی سب کے سامنے ہے، ترمیم وفاق کے لیے، بہتر گورننس اور دفاعی طور پر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے، پوری دنیا میں ریاست کے سربراہان کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتوں کو تصور موجود ہے۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں میثاق جمہوریت کے وقت اس پر اتفاق کیا گیا تھا، چھبیسویں آئینی ترمیم میں آئینی بینچ کے بننے سے عدالت پر بوجھ کم ہوا، آئینی عدالت کا قیام عدالتی اصلاحات کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
