اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ ہوا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کچہری کے باہر ہوا جس کی زد میں آس پاس کھڑے لوگ آئے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 12 افراد شہید اور 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دھماکے میں تین شدیدزخمی جان کی بازی ہارگئے، اس طرح دھماکے میں شہیدافرادکی تعدادبارہ ہوگئی ہے۔
پمز اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکہ میں جاں بحق 12 افراد کی ڈیڈ باڈیز اور 30 زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
ذرائع پمز اسپتال کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ ریسکیو 1122 اور دیگر ایمبولینسز سے زخمیوں کی پمز منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع پمز ہسپتال کے مطابق پمز میں زیر علاج زخمیوں میں چارکی حالت تشویشناک ہے۔
30 زخمیوں میں محمد رمضان، علی عمران، عمران، نزاکت، راجہ، احتشام، عادل کیانی، اظہر اقبال، منظر عباس شامل ہیں۔
مبینہ خودکش بمبار کر سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا۔
ادھر مودی دہلی میں فالس فلیگ کروا کر رو رہا ہے اور ادھر اپنی پراکسیز افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ذریعے پہلے وانا کیڈٹ کالج اور آج اسلام آباد پر دہشت گردانہ حملہ کروایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
