آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد ٹریفک اہلکاروں کا ٹریفک پولیس چھوڑ کر ضلعی پولیس میں تبادلوں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
آئی جی سندھ کی جانب سے اس حوالے سے حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دوسرے حکمنامے تک کسی بھی ٹریفک پولیس افسر یا اہلکار دورے رینج ، ڈسٹرکٹ پولیس یا پولیس یونٹ میں ٹرانسفر نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
حکمنامہ میں بتایا گیا کہ جن اہلکاروں کے تبادلے کے احکامات جاری ہوچکے ہیں ان کو ٹریفک پولیس سے ریلیو کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ڈی آئی جی پیر محمد شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ ای چالان سسٹم آنے کے بعد ٹریفک اہلکاروں کی بڑی تعداد ٹریفک پولیس چھوڑ کر ضلعی پولیس میں جارہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
