پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 45 ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارک مین شپ یونٹ جہلم میں ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

45ویں سنٹرل میٹ 2025 یکم اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہی، جس میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ، اورسول آرمڈ فورسز کی ٹیمز کے علاوہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشنز نے بھر پور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری

اس نشانہ بازی کے مقابلے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زیزاہ شرکاء نے نشانہ بازی کے فن کا مظاہرہ کیا، تاہم پاک فوج نے چاروں انٹر سروسز مقابلے جیت لیے۔

پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپ-ون میں پہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان ماسٹر ایٹ آرمز قرار پائے، آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈرڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔

اس موقع پر آرمی چیف سید عاصم منیر نے شرکاء کی عمدہ نشانہ بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی مقصد ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی صد سالہ تقریبات میں بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے صد سالہ یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، اور ادارے کے کردار، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو سراہا۔

آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

قبل ازیں جہلم آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے استقبال کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
