Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی

Now Reading:

پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کردی

پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے  ڈیڈ لاک کی تردید کردی ۔ استنبول میں جاری  مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق معاملات طے ہونے تک افغانستان سے ملحقہ سرحدیں نہیں کھولی جائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایاکہ مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کرسکتے۔

مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ بھی وفدمیں شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات شروع ہوئے، مذاکرات ثالثوں کی موجودگی اور نگرانی میں ہو رہے ہیں۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے چمن بارڈر پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا دعویٰ بھی مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل فائرنگ افغان طالبان کی جانب سے کی گئی اور پاکستان کے سیکیورٹی فورسز نے جواب دیا۔

Advertisement

طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر بارڈرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

ترجمان نے شمالی افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے نقصانات پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔

غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارلیمنٹ ہی کرے گی۔

ہندوستانی میڈیا کی بے بنیاد خبروں پر تبصرہ

ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی میڈیا بے بنیاد خبروں کے لیے مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کی انٹیلیجنس افسران کی ملاقاتوں اور پیسے کے حوالے سے افواہیں پریوں کی کہانیاں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز بھارتی میڈیا نے ہندو یاتریوں کے پاکستان داخلے ہونے سے روکنے کی خبر چلائی، پاکستان اس خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاکستان نے 2400 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے لہٰذا بھارتی دعوے اور خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر