Advertisement
Advertisement
Advertisement

آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب

Now Reading:

آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے پائیدار ترقی سےمتعلق کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی جاچکی ہے، کرپٹو کونسل کو کاروباری نکتہ نظر سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری کےلیےجلدقانون سازی ہوگی۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، آئی ایم ایف سےکلائمیٹ فنانسنگ کا 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوچکا ہے، پاکستان کےلیے اے ڈی بی نے 50 کروڑ ڈالر کااعلان کیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سے 10 سال کاکنٹری پارٹنرشپ فریم ورک طے پایا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ہر سال 2 ارب ڈالرحاصل ہوں گے، موسمیاتی تبدیلیوں سےعالمی معیشت متاثر ہورہی ہے۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں پرائیویٹ سیکٹر کا کرداربڑھنا خوش آئند ہے، سیاسی وسلامتی کی بگڑتی صورتحال خطےکے چیلنجز بڑھا رہی ہے، پائیدارترقی کےحصول کےلیے مل کر اقدامات کرناہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سےمتاثرہ ملکوں کےلیےکلائمیٹ فنانس ناگزیرہے، پاکستان نے مختلف شعبوں میں جامع اصلاحات کی ہیں، گلوبل جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ ہورہاہے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ نجی شعبےکا معیشت میں اہم کردارہے، عالمی سطح پرغیریقینی اورسیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر