Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں

Now Reading:

کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں عقیدت و احترام سے منارہے ہیں۔ یوم شہدائے جموں کے موقع پر کنٹرول لائن کے دونوں اطراف جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

   1947 میں آج ہی کے دن ڈوگرہ ڈوگرہ حکمران ہری سنگھ کی فوج اور مسلح جتھوں کے بے ہنگام ہجوم اور پیرا ملٹری فوجی دستوں نے جموں کشمیر کے علاقے ادہم پور اور ریاسی کے اضلاع میں 4لاکھ کے لگ بھگ کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔

نومبر 1947 کے وحشیانہ قتل عام کی یاد میں ہی کشمیر کے مسلمان ہر سال 6 نومبر کو یوم شہدائے جموں مناتے چلے آرہے ہیں اور جموں کے شہدا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ واقعہ اُس وقت کا ہے جب کثیر تعداد میں کشمیری مسلمان پاکستان کی جانب نقل مکانی کرنے کے لیے جمع ہو ئے تھے، قتل عام سے قبل ڈوگرہ فوج کے مسلمان سپاہیوں کو برطرف کر دیا گیا تھا اور مسلمانوں کی برطرفی کے بعد جموں کینٹ کا کمانڈر ہندو افسر لگا دیا گیا، جابرانہ قتل عام میں ڈوگرہ فوج کے ساتھ راشٹریہ سیوک سنگھ بھی شامل تھی۔

یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام

Advertisement

6  نومبر 1947 کو 60 سے زائد بسوں میں کشمیری مسلمانوں کو سوار کرا کر سیالکوٹ کی طرف پہلا قافلہ روانہ کیا گیا،  سامبہ کے مقام پر راشٹریہ سیوک سنگھ اور ڈوگرہ فوج نے گھات لگا کر حملہ کیا اور 123 گاؤں جلا کر خاکستر کر دیے گئے تھے۔

دو ہفتے تک جاری رہنے والے قتل عام کے نتیجے میں 2 لاکھ 37 ہزار کشمیری مسلمان بےدردی سےشہید کیے گئے۔

عالمی طاقتوں کو اس امر پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ 78سال گزر جانے کے باوجود کشمیری مسلمان اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر