Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Now Reading:

27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب اسمبلی  میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کرادی گئی ہے، یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق یہ ایوان 27 ویں آئینی ترمیم کی مکمل حمایت کرتا ہے، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ یہ ترمیم ادارہ جاتی استحکام اور شفافیت کی ضامن ہے، یہ ایوان اس امر پر زور دیتا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی اس پر شب خون نہ مار سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ

متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان آئینی عدالت کے قیام کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتا ہے، یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ ترمیم سے عدلیہ کی آزادی اور غیر جانبداری کو تقویت ملے گی، یہ ایوان تسلیم کرتا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور وفاقی توازن مزید مضبوط ہوگا، یہ ایوان سمجھتا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مزید خودمختار اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔

قرارداد میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ یہ ترمیم کوئی انقلاب نہیں بلکہ ادارہ جاتی ارتقا ہے اور وزیرِ اعظم پاکستان کو آئینی اصلاحات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Advertisement

متن  کے مطابق یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے اداروں کے استحکام کا سنگِ میل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر