اسلام آباد: 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت ابھی تک مطلوبہ تعداد پوری نہیں کر سکی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما اور سینیٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اراکین کو فوری طور پر ایوان میں پہنچایا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق اس وقت تک صرف 35 حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سینیٹ ہال میں موجود ہیں جبکہ ترمیم کی منظوری کے لیے کم از کم 64 ووٹ درکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے تمام اراکین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ایوان بالا کے اجلاس میں پہنچیں تاکہ ترمیمی بل پر ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
