وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے غزہ تک مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ ہمیں ہمت وطاقت دے تاکہ اپنے مظلوم بہن، بھائیوں کی مددکرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمت دےتاکہ کشمیر، غزہ اور فلسطین کی آزادی کیلئے آواز بلند کرسکیں، ہمیں اپنی اپنی مملکتیں بچانے کے بجائے متحد ہونا ہوگا، ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر متحد نہیں ہوئےتو اسی مشکل میں مبتلا ہوں گے جس میں کشمیر، غزہ اور فلسطین کے مسلمان ہیں، ہمیں چاہیے علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ اور جاوید بنائیں، پاکستانی علامہ اقبال کے کلام کی تعبیر بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
