کراچی میں ای چالان کے نفاذ بعد 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر لگ بھگ 25 کروڑ جرمانہ کیے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق 500 سے زائد شہریوں نے سہولت مراکز پر معافی نامہ جمع کرایا، جبکہ درست ایڈریس نہ ہونے پر 237 چالان واپس لوٹ آئے۔
سب سے زیادہ سیٹ بیلٹ پر 16 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار کے ای چالان کیے گئے، ہیلمٹ کے عدم استعمال پر 3 کروڑ 13 لاکھ 50 ہزار، موبائل فون کے استعمال پر 69 لاکھ 15 ہزار، اوور اسپیڈنگ پر 1 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار کے چالان کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
اسی طرح سگنل توڑنے پر 1 کروڑ 21 لاکھ 20 ہزار، ٹینڈر گلاسز ہونے پر 71 لاکھ 75 ہزار، نو پارکنگ پر 7 لاکھ 85 ہزار کے جرمانے ہوئے ہیں۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گاڑیوں اور ہیوی ٹریفک کو بھی نئے نظام کے تحت کوئی رعایت نہیں مل رہی، ڈمپر، ٹرک، بس اور واٹر ٹینکر سمیت دیگر بڑی گاڑیوں کو بھی اب تک 533 چالان اور بھاری جرمانے ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
