27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی، خواجہ آصف نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم منظور کرانے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا عہدہ پوری دنیا میں تاحیات ہوتا ہے،یہ عہدہ اپنی مدت کے مطابق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ منگومریو اور رومیل بھی تاحیات فیلڈ مارشل کے عہدے پر تھے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ امریکا میں 6اسٹار یا 5اسٹار جنرل تاحیات ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عہدہ استعمال کرنے اور یونیفارم پہننے کی تاحیات سہولت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ کہنا کہ مدت کو تاحیات کیا جا رہا ہے اس پر لوگوں کو غلط فہمی ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع نے کہاکہ مدت جس طرح پہلے قانون میں موجود ہے ویسے ہی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے نعم البدل عہدہ لایا جارہا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ عہدے کے پاور میں کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا،آئندہ دو تین روزمیں صورتحال واضح اورافواہیں دم توڑجائیں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
