ایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی پروازیں متاثر ہو گئی تھیں تاہم آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور بحالی کی طرف گامزن ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کو بحال رکھنے کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پی کے 245 اسلام آباد تا دمام، پی کے 761 اسلام آباد تا جدہ پروازیں روانہ کر دی گئی ہیں۔
قومی ایئر کی اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 چھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، دیگر پروازوں کی بھی ٹیک لاگز کلیئر کروا روانہ کی جارہی ہیں، جبکہ انتظامیہ ائیر پورٹس پر موجود ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی طبقے کی جانب سے مسافروں کو زحمت اور پروازیں کی روانگی میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کی وجہ سے فلئٹ آپریشن رک گیا تھا اور انٹرنیشنل پروازیں روانہ نہیں ہوسکی تھی، تاہم اس حوالے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ سوسائیٹی آف ائیر کرافٹ انجینئرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اس تحریک کا بنیادی مقصد پی آئی اے کی نجکاری، جو اپنے حتمی مراحل میں ہے، کو سبوتاژ کرنا ہے۔
سیفٹی کا بہانہ بنا کر ایک منصوبے کے تحت بیک وقت کام چھوڑنا ایک مذموم سازش ہے جس کا مقصد پی آئی اے کے مسافروں کو زحمت دینا اور انتظامیہ پر ناجائز دباؤ ڈالنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے جس کے تحت ہڑتال یا کام چھوڑنا قانونی طور پر جرم ہے، تمام ایسے عناصر جو ایک سازش کے تحت ایسی کارروائیوں میں مشغول ہیں یا ان کی پشت پناہی کررہے ہیں، کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ انتظامیہ متبادل انجینئرنگ خدمات دوسری ائیرلائنز سے حاصل کررہی اور جلد ہی تمام پروازیں روانہ کردی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
