بھارت میں فالس فلیگ کی پرانی چال، سفاک مودی سرکار کا نیا ڈرامہ پھر ناکام ہوگیا، نئی دہلی میں لال قلعہ کے قریب میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ کے بعد بھارتی میڈیا نے سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔
بھارتی جریدہ دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارت کے تاریخی لال قلعہ کے قریب دھماکہ نے تفتیشی اداروں کو سخت الجھن میں ڈال دیا ہے۔
دی ٹریبیون انڈیا کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر نہ کوئی اسپلنٹر ملا، نہ زمین پھٹی اور نہ ہی کسی دھماکہ خیز مواد( RDX ) کے شواہد ملے، کسی دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے،بارود ی بو اوربارودی دھوئیں کے کوئی آثار نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خود کش امکانات کو مسترد کر دیا، جبکہ ایک اعلیٰ بھارتی پولیس افسر کے مطابق، ابتدائی شواہد اس مفروضے کی تردید کرتے ہیں کہ یہ کوئی خودکش حملہ تھا، دہلی پولیس نے اس واقعہ کو مقبوضہ کشمیر اور فرید آباد میں برآمد اسلحہ سے جوڑنے سے گریز کیا ہے۔
سفاک مودی کی فالس فلیگ اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
