Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے

Now Reading:

کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے
کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے

کیڈٹ کالج وانا حملے کے بعد ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے، جس کے مطابق کیڈٹ کالج پر حملہ  کرنے  والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نورولی محسود نے دیا، جبکہ دہشتگرد پوری کاروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حملے کی منصوبہ بندی خارجی  ’’زاہد‘‘ نے کی، خارجی نور ولی محسود  کے حکم پر حملے کی ذمہ داری ’’جیش الہند‘‘ کے نام سے قبول کی۔

خارجی نورولی فتنہ الخوارج (TTP ) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اِسی لیے حملے کے دوران بنائی گئی ویڈیو میں خارجی بار بار جیش الہند کا نام لیتا رہا۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے فتنہ الخوارج پر دباؤ رہتا ہے کہ اپنی اصلی شناخت استعمال نہ کریں کیونکہ ان پر پاکستان اور دوست ممالک کا دباؤ بڑھتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیڈٹ کالج پر حملہ آور تمام خوارج جہنم واصل؛ 525 کیڈٹس سمیت 650 افراد ریسکیو

 آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ خوارج ’’جیش الہند‘‘کا متعدد بار نام لیتے ہوئے اردو میں بات کر رہا ہے تا کے اصل شناحت سامنے نہ آئے، اس حملے کے لیے تمام سازوسامان افغانستان سے فراہم کیا گیا جس میں امریکی ساختہ ہتھیار شامل تھے۔

 ذرائع کے مطابق کیڈٹ کالج وانا پر حملے کا مقصد پاکستان میں سیکورٹی خدشات بڑھانا تھا جو کہ بھارتی ایجنسی’’ را‘‘کی ڈیمانڈ تھی، حملے میں مارے گئے افغان دہشتگردوں کی شناخت نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دیے۔

نیشنل ایکشن پلان  اور عزم اے استحکام کے تحت آخری دہشتگرد ختم ہونے تک انشاءاللہ آپریشن جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ دوروز قبل دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا اور بارود سے بھری گاڑی گیٹ سے ٹکرائی تھی، تاہم  سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
قومی اسمبلی میں انٹرنیٹ اسپیڈ پر بحث، شرمیلا فاروقی کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان جلد ڈبلیو ایچ او لیول تھری سرٹیفکیشن حاصل کرے گا، مصطفیٰ کمال
خیرپور، اسسٹنٹ کمشنر کا انوکھا کارنامہ، ویگو پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کا انکشاف
27ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
سونے کی اونچی اڑان، قیمت میں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر