سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل دیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سیکورٹی فورسز وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم میں مصروف ہیں۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
