وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا، جس میں بجلی کے منصوبوں کے لیے 659 ارب روپے سے زائد حکومتی ضمانت کے اجرا کی منظوری کا امکان ہے۔
اجلاس میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کے ٹیرف میں ممکنہ کمی، ریشنلائزیشن، اور کھاد فیکٹریوں کو ماڑی گیس فیلڈ سے گیس فراہمی کے معاملے پر غور ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہوم ریمیٹنس اسکیمز کے بتدریج خاتمے کے پلان اور خوراک و تحقیق ڈویژن کے لیے فنڈز کی منتقلی کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کے لیے 3 ہزار میٹرک ٹن گندم امداد کا معاہدہ اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے ذریعے معدنیات اور قدرتی وسائل کی برآمد کے منصوبے پر غور ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
