سید مونس رضا بول نیوز کا حصہ بن گئے ۔ بول نیوز کے مطابق سید مونس رضا بطور سینئر نیوز اینکر کے بول نیوز پر دکھائی دیں گے۔
مونس رضا صحافت اور ابلاغ کی دنیا کا اہم نام ہیں ۔ وہ مختلف صحافتی اداروں اور ٹی وی چینلز سے واستہ رہ چکے ہیں ۔
سید مونس رضا پاکستانی صحافت میں ایک تجربہ کار آواز!
20 سال کے مؤثر تجربے کے ساتھ ، سید مونس رضا ایک انتہائی معزز صحافی اور سینئر اینکر کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔
الیکٹرونک جرنلزم میں مونس رضا انتہائی اعلیٰ مہارت رکھتے ہیں ، وہ مستند خبریں منظر عام پر لانے اور ناظرین تک پہچانے کا فن بہت اچھی طرح جانتے ہیں ۔
اس کے علاوہ وہ حالات حاضرہ کے شوز کی میزبانی، متحرک آؤٹ ڈور لائیو نشریات انجام دینے اور اہم قومی مسائل پر میراتھن ٹرانسمیشنز بھی کرچکے ہیں ۔
مونس رضا نے 2008 سے 2023 تک پاکستان کے تمام عام انتخابات کی نشریات کا ایک اہم سنگ میل بھی عبور کر چکے ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
