Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف

Now Reading:

فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف
فیلڈ مارشل کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو استثنیٰ دینے سے آرٹیکل 6 ختم نہیں ہوتا۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس ترمیم لانے کے لیے نمبر گیم پورے ہیں، حکومت کو ترامیم لانے کے لیے 65 اراکین کی حمایت حاصل ہے، آج 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں کلیئر ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی جو بھی پالیسی ہے وہ ریاست کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی، 27ویں ترمیم میں ہمارے نمبرز پورے ہیں، تمام ترامیم پر اتفاق نہیں ہوسکا، کچھ ترمیم ڈراپ کی گئیں، پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان سے بات ہوچکی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، مذاکرات کے3 دور چلےہیں، ایک قطر اور دوسرا استنبول میں ہوا، افغانستان کےساتھ مذاکرات بےنتیجہ نکلے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ تھاکہ افغانستان کی سرزمین سے دہشت گردی نہ ہو، کوئی ضمانت دینے کیلئے تیار نہیں تھا، مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا جو افسوس کی بات ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ زبانی بات کرتےتھے، ضمانت سے انکار کرتے تھے، افغانستان کے ساتھ اب مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، افغانستان کی سرزمین میں دنیا جہاں کی دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں، دہشت گردوں نے صوبے بانٹے ہوئے ہیں، کابل حکومت کا کنٹرول سارے ملک پر نہیں ہے۔

Advertisement

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کرسکتا ہے، دہشت گردی کاخاتمہ کریں گے، اگرافغانستان سےکوئی دہشت گردی ہوئی تو ہم ردعمل دیں گے، طالبان حکومت کے ساتھ کوئی اعتماد کا رشتہ بحال نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ترکی اور قطر نے نہایت خلوص کے ساتھ کوشش کی، اگر افغانستان سےدہشت گردی جاری رہی تواس کا جواب دیں گے، ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، افغانستان کےساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب؛ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ تیار
جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ تاحال فائنل نہ ہوسکا؛ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مذاکرات جاری
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کو کتنے ووٹ درکار ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر