سہ ملکی سیریز میں شرکت کےلیے زمبابوے ٹیم گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ گئی۔
زمبابوے کی ٹیم غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان آمد پر سری لنکا کے بعد زمبابوےکرکٹ ٹیم کوبھی اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دے دیا گیا ہے۔
زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو کھیلاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا
واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 نومبر سےشروع ہوگا، جس میں تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا، ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
