صنم جنگ کی شوہر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل
14th Dec, 2022. 04:36 pmپاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ صنم جنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ صنم جنگ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں، صنم جنگ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر نے کالے رنگ کا لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں دونوں بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔
Advertisement
01 / 02
Advertisement
02 / 02
Advertisement