پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہن بختاور اور آصفہ نے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے والد کی فادرز ڈے پر تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ پر ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کافی عرصے سے علیل ہیں جبکہ وہ کافی عرصے سے میڈیا سے بھی دور ہیں جس کے باعث سوشل میڈیا پر ان سے متعلق کئی افواہوں نے بھی جنم لے لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News