
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پب جی گیم کی سروس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کی گئی ہے جبکہ پب جی گیم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے کہ گیم پر کتنی پابندی لگانی ہے یا مکمل پابندی عائد کرنی ہے اور حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پب جی گیم کیھلنے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور میں دو بچوں نے خودکشی کی تھی جبکہ ورثاء کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
آئی جی پولیس نے بھی پی ٹی اے کو پب جی گیم بند کرنے کے حوالے سے خط ارسال کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News