Advertisement
Advertisement
Advertisement

شفقت امانت علی خان مداحوں کے لیے جلد گیت ریلیز کریں گے

Now Reading:

شفقت امانت علی خان مداحوں کے لیے جلد گیت ریلیز کریں گے

پاکستان کے نامور گلوکار شفقت امانت علی خان مداحوں کے لیے جلد گیت ریلیز کریں گے۔

گلوکار شفقت امانت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میوزک پروجیکٹس پر کام سے آگاہ کردیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جلد میوزک لوورز کو نئی موسیقی سننے کوملے گی۔

اس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار شفقت امانت علی نے اہم اعلان کیا تھا۔

شان شاہد اور شفقت امانت علی نے بتایا کہ دونوں جلد ہی ایک پراجیکٹ میں ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ شان شاہد نے شفقت امانت علی کے ہمراہ اپنے پراجیکٹ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ایک اہم خبر سے بھی آگاہ کیا تھا۔

Advertisement

شان شاہد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کے لیے فخر سے موسیقی کرنے والے شفقت امانت علی اور میں جلد ہی ساتھ آرہے ہیں۔

https://twitter.com/mshaanshahid/status/1286571983824617478

دوسری جانب شفقت امانت علی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شان شاہد کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

گلوکار نے لکھا تھا کہ میرے بہترین دوست اور پاکستان کے ایک باصلاحیت اداکار شان شاہد کے ساتھ شاندار وقت گُزار کر اور آنے والے نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرکے بہت اچھا لگا۔

انہوں نے اپنے نئے پراجیکٹ کے بارے میں تھوڑی تفصیل دیتے ہوئے لکھا تھا کہ گانے کو تحریر کرنے، کمپوز کرنے اور پھر اُس کو ریکارڈ کرنے کے دوران شان شاہد کے ساتھ جو وقت گُزرا وہ ایک معیاری وقت تھا۔

شفقت امانت علی نے بتایا تھا کہ ہمارے ساتھ رہیے کیونکہ یہ گانا بہت جلد آنے والا ہے۔

شان شاہد اور شفقت امانت علی کے اس ٹوئٹ کے بعد سے دونوں کے مداحوں کی جانب سے اُن کے نئے پراجیکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مداحوں کو دونوں کے اس پراجیکٹ کا شدت سے انتظار ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر