 
                                                                              ٹک ٹاک کے مقابلے پر گزشتہ سال انسٹاگرام کی جانب سے بھی ایک فیچر reel کے نام سے متعارف کروایا گیا تھا جو کہ اب ٹک ٹاک کے مقابلے پر آگیا ہے۔
انسٹاگرام کے اس فیچر کو پہلے پہل برازیل اور اس کے بعد برازیل، جرمنی، فرانس اور اب حال ہی میں بھارت میں بھی متعارف کروا دیا گیا تھا تاہم حال ہی میں امریکہ کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگنے کے خدشات کے پیش نظر فیس کے زیر ملکیت ایپ انسٹاگرام کے reel نامی فیثر کو دنیا بھر کے لئے متعارف کروادیا گیا ہے۔
گزشتہ روز یعنی 5 اگست سے انسٹاگرامکا یہ فیچر دنیا بھر کے لئے متعارف کروایا جاچکاہے جس میں صارفین 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر مختلف طریقوں کے ایڈٹ کر کے اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
صارفین کو ریلز تک براہ راست انسٹاگرام کیمرا سے رسائی حاصل ہوسکے گی اور اس کا آپشن نیچے موجود ہوگا، اس کے علاوہ صاارفین ایکسپلور ٹیب میں دیگر صارفین کی ریلز ویڈیوز کو براؤز کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق ریلز کا آپشن تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، تاہم اگر آپ کا پرائیویٹ اکاؤنٹ ہے تو آپ کی ریلز ویڈیو ایکسپلور ٹیب میں نظر نہیں آئیں گی۔
اسی طرح فیڈ پر پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین ریلز ویڈیوز کو براہ راست اسٹوریز میں بھی شیئر کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 