
لال بیگ سے ہر کوئی نجات حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن ایک فارم ہاؤس ایسا بھی ہے جو اسے شوق سے پالتا ہے۔
چین کے شہر جینان میں اس عجیب و غریب فارم ہاؤس میں لاکھوں، کروڑوں نہیں بلکہ ایک ارب سے زائد لال بیگ موجود ہیں، جہاں آنے والا لال بیگ کی عجیب و غریب سرسراہٹ محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ ان لال بیگ کو مرغیوں کے چارہ کے لیے پالا جاتا ہے۔
مشرقی چین کے مشہور شہر جینان میں ایک عجیب و غریب فارم میں لاکھوں نہیں ، نہ کروڑوں بلکہ ایک ارب لگ بھگ لال بیگ عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔
یہاں پر نصب پائپوں کے ذریعے روزانہ 50 ٹن کھانا فراہم کیا جاتا ہے ۔ یہ کھانا ہوٹلوں، گھروں اور ریستوران کے باورچی خانے سے جمع کیا جاتا ہے۔
فارم ہاؤس میں 60 کمرے ہیں اور ہر کمرے میں دو کروڑ لال بیگ رہتے ہیں یوں پورے فارم ہاؤس میں ایک ارب سے زائد لال بیگ رہتے ہیں، ان لال بیگ سے مرغیوں، بطخوں اور بکریوں کا کھانا بنایا جاتا ہے۔
چین میں لال بیگ کے سفوف کو دواؤں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض طبیب کینسر کے خاتمے کے لئے بھی لال بیگ کھلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News