
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے لئے سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کر کے سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔
پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے کہ ٹک ٹاک فوری طور پر غیر اخلاقی و نامناسب مواد ہٹائے اور فحش و غیر اخلاقی اور نامناسب مواد فوری طور پر بلاک کرے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ٹک ٹاک مواد کی مانیٹرنگ اور اسے اعتدال پر رکھنے کے لیے ایک موثر حکمت عملی وضع کرے اور ٹک ٹاک نے کارروائی نہ کی تو بصورت دیگر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News