ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کردیا گیا
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک...
ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر پابندی کو مثبت قرار دتے ہوئے پی ٹی اے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرہ بلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے پی ٹی اے کو شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ’ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جانے کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ بہت سے آستین کے سانپوں کے متعلق بخوبی علم ہوگیا ہے‘۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو بند کرنے کے لیے موبائل فون کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک کو معیار بہتر بنانے کے لیے متعدد نوٹس دیے گئے لیکن ٹک ٹاک نے معیار کو بہتر نہ کیا اور غیر معیاری و غیر اخلاقی مواد کو روکنے میں ناکام رہا ۔
ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو عوامی شکایات پر بند کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے۔

جنت مرزا نے نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔
دوسری جانب جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر 854 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کو پسند یا لائک کرنے والوں کی تعداد کروڑوں میں ہے۔
جنت مرزا نے بتایا کہ تین سالوں میں ایک کروڑ فالوورز ہونا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور اس وقت وہ پاکستان میں فالوورز کے حوالے سے ٹک ٹاک میں پہلے نمبر پر بھی ہیں۔

جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔
یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ معروف پاکستانی فلم ساز سید نور ملک میں پنجابی فلم سنیما کی بحالی میں کردار ادا کرتے ہوئے جلد ایک نئی فلم شائقین کے لیے پیش کریں گے جس کی ہیروئن کا کردار ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ادا کریں گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News