Advertisement
Advertisement
Advertisement

کترینہ اور وکی کے خوابوں کا گھر کیسا ہے؟ قیمت جان کر ہو جائیں گے حیران

Now Reading:

کترینہ اور وکی کے خوابوں کا گھر کیسا ہے؟ قیمت جان کر ہو جائیں گے حیران
کترینہ کیف

کترینہ کیف

بالی ووڈ میں باربی ڈول کترینہ کیف اور ہدایت کار وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور اب ان کے خوابوں کے گھر کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بعد ممبئی میں ہی رہیں گے، اس کے لئے انہوں نے جوہو کے علاقے میں راج محل نامی ایک رہائشی عمارت کی آٹھویں منزل پر ایک اپارٹمنٹ بھی کرائے پر لے لیا ہے۔ یہ وہی عمارت ہے جہاں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رہتے ہیں۔ اس طرح کترینہ اور انوشکا پڑوسی ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ایک پراپرٹی ڈیلر نے بتایا ہے کہ وکی کوشل نے یہ اپارٹمنٹ پانچ سال کے لئے کرایہ پر لیا ہے ۔ اس کے لئے وکی نے سیکیورٹی ڈیپازٹ کے طور پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ 3 سال کے لئے اس اپارٹمنٹ کا ماہانہ کرایہ 8 لاکھ روپے ہوگا۔ جس کے بعد کرائے میں اضافہ کیا جائے گا۔

بالی ووڈ میں یہ خبریں گرم ہیں کہ کترینہ اور وکی دسمبر میں شادی کررہے ہیں لیکن کترینہ کے رشتے دار اس کی مسلسل تردید کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر