بھارت میں کرپٹو کرنسی کے پابندیاں عائد کرنے کے بعد اسے چھوٹے پیمانے پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت خزانہ کی جانب سے کرپٹو کرنسی کے استعمال کے حوالے سے ایک بل تیار کیا گیا ہے جو کہ 29 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔
اس بل کے مطابق کرپٹو کرنسی کو کم سے کم سرمایہ کاری اور لین دین کے لئے استعمال کیا جائیگا جس کا سب سے زیادہ فائدہ نجی کمپنیوں کو ہوگا۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کے استعمال کی اجازت کے بعد ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
کرپٹو کرنسی کیا ہے؟
کرپٹو کرنسی ایک اندیکھی کرنسی ہے جو ڈیجیٹل دنیا میں قابل عمل ہوتی ہے۔ اس کرپٹو کرنسی کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اور پہلی کرپٹو کرنسی بھی بٹ کوائن ہی تھی۔
بٹ کوائن میں پیسوں کا لین دین آن لائن ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کرپٹو کرنسی آن لائن بزنس کے فروغ میں استعمال ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News